کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ عاطف میاں کےلئے ان کے پاس آنسو نہیں ہیں کیونکہ وہ آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے جو ایک بین الاقوامی دہشت گرد ادارہ ہے لیکن ملک کے اندر جو طبقائی و بنیادی پرستی کا ماحول بن رہا ہے اس کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے۔ 70 کلفٹن پر پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں سائنسی اور نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کرنا ہو گی۔ محترمہ غنویٰ بھٹو نے سالار انقلاب شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 22 ویں برسی جو اس مرتبہ محرم الحرام کی وجہ سے 20 اکتوبر کو منائی ۔مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز منگی نے کہاکہ حریت پسند رہنماءشہید میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔ اجلاس سے پارٹی کے صوبائی صدر علی احمد پلپوٹو نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اسلم شاہ‘ پیر مجید انو ایڈووکیٹ‘ مجید
سیال‘ رحیم کھوسو‘ یوسف سولنگی‘ عنایت عمرانی سمیت صوبائی عہدیداروں اور ضلعی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
طبقائی اور بنیاد پرستی کےخلاف جدوجہد کی ضرورت ہے‘ غنویٰ بھٹو
Sep 10, 2018