کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا کر مجموعی طور پر 154 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگ 332 رنز کے تعاقب میں صرف 292 رنز بنا سکی۔ انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں بھی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز جب بھارت نے اپنی نامکمل اننگ کل کے اسکور 6 وکٹ 174 رنز پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 292 رنز بنا سکی۔ کل کے ناٹ آئوٹ جدیجہ 86 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ اینڈرسن اسٹوکس اور معین علی نے دو دو وکٹیں لیں۔ اس طرح بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کی برتری کا خاتمہ نہ کر سکی۔ انگلینڈ کو دوسری اننگ کے آغاز میں جنگنز کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا وہ 10 رنز بنا سکے۔ معین علی 20 رنز بنا کر جدیجہ کا شکار ہوئے۔ جی تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو اوپنر کک 46 اور کپتان روٹ 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔