اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی کارروائی نہ چلنے دینے کا اعلان

اسلام آباد (نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے کمشن قائم کرنے حکومت پر دباو¿ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے خطاب کے موقع پر احتجاج کا پروگرام بنا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف تحقیقاتی کمشن کے قیام تک پارلیمانی کارروائی نہیں چلنے دی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کو ”رام“ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس پر امن ماحول میں چلانے کیلئے آج اپوزیشن جماعتوں سے سلسلہ جنباتی شروع کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ”انتخابی دھاندلیوں“ کی تحقیقات کے کمشن کے قیام کا مطالبہ رکھے گی مطالبہ منظور ہونے کی صورت احتجاج نہ کرنے کی ضمانت دی جائے گی۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کے بارے میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے ملکر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اتوار کو ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی وارداتوں کی تحقیقات کرانے کیلئے کمشن قائم کرنے پر مجبور کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کرائے بغیر موجودہ حکومت کو پارلیمانی کارروائی نہیں چلانے دی جائیگی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنا احتساب کر رہی ہے۔ اپنی خامیوں اور کمزوریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو کی جا رہی ہے۔ خالی عہدے جلد پر کر لئے جائیں گے۔
اپوزیشن جماعتیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...