اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے حکومت سند ھ کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے جو فتنہ کا باعث بن رہے ہوں۔ امن کو بحال رکھنے کےلئے تمام اداروں کو حرکت میں لایا جائے، قانون شکن عناصر سے کوئی بھی رعایت نہ کی جائے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مذہبی اور عبادت کی آزادی کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔
زرداری
حکومت سندھ میں محرم پر امن و امان یقینی بنائے: آصف زرداری
Sep 10, 2018