پی ٹی آئی کی متحرک خواتین ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کی متحرک اور فعال خواتین اراکین قومی اسمبلی کو بھی اسمبلی بزنس کے حوالے سے خدمات تفویض کی جائیں گی۔ خواتین ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ پارلیمانی سیکرٹریز وزراءاور وزرائے مملکت کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کے متعلقہ بزنس کے حوالے سے جوابات دے سکیں گی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی خواتین اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ فی الوقت تین خواتین کو یہ ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جلد ہی اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
خواتین ارکان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...