ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار جو گزشتہ چار روز سے ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں، انکی صحت میں بہتری بتائی جا رہی ہے۔ دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے انکی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ 95 سالہ اداکار کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق انکی صحت اب پہلے سے بہتر ہے۔
دلیپ کمار