سندر: وین کی ٹکر، پیدل سڑک عبور کرنے والے باپ بیٹے جاں بحق، شہریوں کا احتجاج

Sep 10, 2018

لاہور، فیصل آباد (صباح نیوز+ نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقہ سندر میں وین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ دونوں جاں بحق افراد پیدل سڑک عبور کر رہے تھے کہ اس دوران وین کی زد میں آگئے۔ وین کی ٹکر سے دونوں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ دریں اثنا فیصل آباد میں بھی ڈمپر کی ٹکر سے کیری ڈبے میں سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ خوشاب کے علاقہ73چک کے رہائشی35سالہ آفتاب کو بحرین آرمی میں ملازمت ملنے پر باپ 58 سالہ اسلم و دیگر رشتہ دار کیری ڈبہ میں ائیر پور ٹ آ رہے تھے کہ پل ڈینگرو پر تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے کیری ڈبہ میں سوار باپ موقع پر ہی چل بسا‘ بیرون ملک ملازمت کا خواب سجانے کی امید لئے نوجوان آفتاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
باپ بیٹا جاں بحق

مزیدخبریں