اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جتنا پانی ضرورت ہے اس کا صرف دس فیصد ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ دیا ر بھاشا ڈیم میں پانی کے خطیر اور بجلی پیدا کرنے کی گنجائش زیادہ ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم دو مرتبہ ڈیڈ لیول تک گیا۔