اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری ہوگی جبکہ انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔ دریں اثنا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں کی سماعت گزشتہ روز سے شروع ہوگئی جو 13 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
ضمنی انتخابات/ فہرست