قائد اعظم ٹرافی ، کے آر ایل نے اسلام آباد ریجن کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی (اے پی پی)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، کے آر ایل نے اسلام آباد ریجن کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا، اسلام آباد کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی، علی شفیق نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کے آر ایل نے 31 رنز کا ہدف کسی نقصان کے بغیر حاصل کر لیا، اسلام آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 82 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری میچ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 58 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، حسیب اعظم 40 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، محمد علی نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 71 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی.، توثیق شاہ نے چار جبکہ سعد الطاف اور حسیب اعظم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، راولپنڈی نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 130 رنز حدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لئے اور اسے فتح کے لئے 82 رنز درکار ہیں، حسیب اعظم 15 اور آصف علی 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن