بغداد (آئی این پی ) عراق میں کردوں پرمیزائل حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اورپچا س زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق میزائل حملے دارالحکومت بغداد کے شمال میں300 کلو میٹر دور کویا کے علاقے میں کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے ہیڈ کوارٹر اور ایران کی ڈیموکریٹک پارٹی آف کردستان پر کئے گئے۔ٹویٹر پر ایک پیغام میں پی ڈی کے آئی نے ایران کوحملے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ایک ملحقہ مہاجر کیمپ کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔