پیانگ یانگ (بی بی سی+ اے ایف پی) شمالی کوریا نے اپنے 70 ویںیوم آزادی پر جشن کے دوران منعقدہ فوجی پریڈ میں اپنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش نہیں کی۔ یہ اطلاع شمالی کوریا سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے سامنے آئی ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کم جونگ ان اس سالانہ پریڈ میں فوجی ساز و سامان کے مظاہرے میں احتیاط برتیں گے۔ شمالی کوریا سے امریکہ تک رسائی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی اہلیت رکھنے والی بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش اس موقعے پر شاید اشتعال انگیزی سے تعبیر کی جاتی۔ پریڈ میں صرف ٹینکوں کی نمائش نہیں کی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کو ایک بڑی ملٹری کے انعقاد پر خراج تحسین سلیوٹ پیش کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا میزائلوں کی نمائش نہ کرنا شمالی کوریا کی طرف سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کا عدم پھیلائو چاہتے ہیں۔