ہماری سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہے، مصطفی کمال

کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کی سیاست تعصب، تفرقات، لسانیت اور نفرت سے پاک ہے کیونکہ ہمارا مقصد پیار، محبت، اخوت ، بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں این اے 243, کے ضمنی الیکشن کے سلسلے قائم مرکزی الیکشن آفس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے جد وجہد کر رہی ہیں ۔انہو ں نے این اے 243, کی حلقے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 14اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ایس پی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔
مصطفی کمال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...