اسلام آباد(وقار عباسی سے) خیبر پی کے میں بلدیاتی نظام میں مزید ترامیم لائیں گے، مشرف کابلدیاتی نظام بحال کرنے پر غور کررہے ہیں موجودہ ماڈل وسائل پر بوجھ بن رہاہے۔ عمران خان کی کفایت شعاری ، کرپشن کیخلاف کارروائی کے فارمولے پر کاربند ہیں۔ پی ٹی آئی کے وزرا ء پر بھی کرپشن کے چارج لگے تو انہیں حکومت سے جانا پڑے گا موجودہ حکومت نے 30فیصد وعدے بھی پورے کیے تو اس کا انتخابی میدان میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا حکومتی ٹیم میں صلاحیت کی کمی ضرورہوسکتی ہے لیکن قیادت پرعزم اور غیر متزلزل ہے سپیکر کاکام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلناہے اپنے انتخاب کو صرف پی ٹی آئی تک محدود نہیں رکھوں گا ان خیالات کا اظہار خیبر پی کے اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے نوائے وقت کو دئیے گئے خصوصی انٹرو یو کے دوران کیا ہے ۔مشتاق غنی نے کہاکہ کے پی کے اندر پاکستان تحریک انصاف نے گڈ گورننس کے ذریعے لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پی کے کی پولیس ، صحت ، تعلیم اور ریونیو کے شعبوںمیں لائی جانے والی اصلاحات کے موجود عمران خان ہیں یہ تمام آئیڈیاز ہمیں بنی گالہ سے ملتے رہے ہیں جن پر اسمبلی نے قانون سازی کی اور پھر قانون نافذ کرنے والے اداروںنے ان اصطلاحات پر عملدرآمد کروایا ہے۔