لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن پر بھارت کیخلاف سیریز کے پانچویں میچ میں امپائر سے نامناسب رویے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ جیمز اینڈرسن نے ویرات کوہلی کیخلاف اپیل اور ریویو میں ناکامی پر غصہ دکھایا تھا۔امپائر کماردھرماسینا سے اپنی کیپ چھین لی اور ان سے جارحانہ انداز میں بات کی۔ اینڈرسن نے سزا قبول کرلی۔جیمزاینڈرسن کے منفی پوائنٹس میں مزید ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
جیمز اینڈرسن کو امپائر سے جارحانہ رویہ اپنانے پرمیچ فیس کا 15فیصد جرمانہ
Sep 10, 2018