اسلام آباد (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر شونیچی ہونڈا نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری خضرحیات خان سے تفصیلی ملاقات کی اور پارے کے مختلف سطحوں پر استعمال سے انسانی صحت اور ماحول کو درپیش خطروں اور ان سے نمٹنے کے لیے درکار اقدامات پر گفتگوکی۔ ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے ملک سے ماحول دشمن پارے کے طبقاتی طور پر خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کا مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنے پر شکریا ادا کیا ہے۔ وفاقی سیکیرٹری نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر شونیچی ہونڈا کواس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پارے کی انتظام کاری بیس لائن کومضبوط بنایا گیا ہے اورمنصوبوں کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔
پارے کے مختلف سطحوں پر استعمال سے انسانی صحت اور ماحول کو درپیش خطرات
Sep 10, 2018