100 روزہ پلان پر مکمل عملدرآمد ہو گا، تبدیلی جلد نظر آئے گی: اسد قیصر

Sep 10, 2018

صوابی (نوائے وقت رپورٹ) سپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو گا، عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں، ان کی ہر بات سنیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ الیکشن پر اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمانی کمیٹی کا اعلان وزیراعظم کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ پسماندہ علاقوں میں جلد کام کریں گے۔ سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے، پہلی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ میں عطیہ کر چکا ہوں، پاکستانی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزیدخبریں