ترکمانستان سے افغانستان کو تین ارب کلوواٹ بجلی سپلائی پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

اشک آباد (آئی این پی ) وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان نے تین بلین کلوواٹ بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے مرکز کے اولین پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس پلانٹ سے زیر زمین گیس کے ذخائر سے بجلی پیدا کر کے افغانستان اور پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ یہ پلانٹ ترکمانستانی علاقے ماری میں قائم کیا گیا ہے۔ اشک آباد حکومت اس پلانٹ کی تعمیر پر 1.2 بلین امریکی ڈالر صرف کرے گی۔ ترکمانستان اپنے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کو استعمال میں لا کر اپنی کمزور اقتصادی صورت حال بہتر کرنے کی کوشش میں ہے۔ وسطی ایشیائی ریاست یہ گیس اور بجلی افغانستان، پاکستان اور بھارت کو سپلائی کرنے کی کوشش میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن