تہران : عراقی سفیر کی طلبی، بصرہ میں قونصلیت پر حملے کیخلاف ایران کا احتجاج

تہران (اے پی پی) ایران نے عراقی شہر بصرہ میں شرپسند عناصر کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر تہران میں تعینات عراق کے سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو شرپسندوں کی جانب سے آگ لگانے اور سفارتی مشن کی حفاظت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکاروں کی غیرذمہ دارانہ کارکردگی پرعراقی سفیر کو طلب کیا گیا۔دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور خلیج فارس نے بصرہ کی پولیس کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویے پر حیرت کا اظہار کیاکیونکہ گزشتہ دنوں مشتعل افراد کے مشکوک اقدامات کے بعد ایرانی قونصلیٹ نے عراقی حکام کوآگاہ کردیا تھا تاہم عراق کے سفارتی حکام نے یقین دہانی کرانے کے باوجود مشتعل افراد کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ عراقی سفیر سے مطالبہ کیا گیا کہ ایرانی احتجاج کو فوری طور حکومت عراق تک پہنچایا جائے اور اس واقعے کے ذمے داروں کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...