محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یومِ عاشور 21 ستمبر کو ہوگا

Sep 10, 2018 | 20:30

ویب ڈیسک

 ملک میں کسی بھی حصے سے محرم الحرام کا چند نظر نہیں آیا ، لہذا یکم محرم کل بدھ کوہوگا جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گا۔اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی، اجلاس میں محکمہ موسمیات اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔چاند نظر نہ آنے کے بعد اب یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہو گا۔

مزیدخبریں