سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی: قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف

Sep 10, 2018 | 21:34

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ سی پیک گیم چینجر ہے، یہ پاکستان کیلئے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے تحفہ ہے۔ سی پیک پر پی ٹی آئی حکومت کا موقف وہی ہے جو ہمارے دشمنوں کا ہے ۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا اور اب ای سی سی میں گیس قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبر آئی۔ آپ فیصلہ کر کے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہے ہیں؟شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔ سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحفہ ہے، اس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سی پیک کے خلاف ہر طرح کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،پوزیشن لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی سی پیک کے حوالے سے کہا کہ سی پیک پر حکومت کی غیر ذمہ داری سے عوام کو دھچکا پہنچا ہے، سی پیک پر پی ٹی آئی حکومت کا وہی موقف ہے جو ہمارے دشمنوں کا ہے،  ہم منصوبے کے خلاف ہر طرح کی سازش کو ناکام بنائیں گے اور چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں