90ویں سالگرہ‘ گوگل نے ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کر دیا

کراچی(صباح نیوز)گوگل نے جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا‘ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاؤکی 90 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاؤکی سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017ء کو 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...