سعودی عرب دو ایٹمی ری ایکٹروں کیلئے یورینیم کی افزدوگی چاہتا ہے، پرنس عبدالعزیز

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے نئے تیل کے وزیر پرنس عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مستقبل میں توانائی کی ضروریات کے لیے سعودی عرب یورینیم کی افزدوگی چاہتا ہے۔ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنس عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب یورینیم کو توانائی کے حصول کے لیے افزدوہ کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔ وزیر تیل نے کہا کہ سعودی عرب اپنے دو ایٹمی ری ایکٹروں کے لیے یورینیم کی افزدوگی چاہتا ہے۔ سعودی تیل کے وزیر نے کہا کہ ہم اپنے ری ایکٹر کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب کررہے ہیں ۔ امریکہ‘ روس‘ چین‘ جنوبی کوریا اور دوسرے ملکوں سے اس سلسلے میں رابطہ ہے۔ سعودی عرب کے آئیل منسٹر نے کہا کہ اگلے سال تک پہلے ری ایکٹر کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز متوقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...