لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بی اے ناصرنے گزشتہ روز داتا دربار کے غسل کی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے علاوہ پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میںنویں محرم کی جاری مجلس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او بی اے ناصر نے گزشتہ روز داتا دربار کا دورہ کیا اورداتا دربار کے سالانہ غسل کی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے سی سی پی او بی اے ناصر کو سکیورٹی انتظات کے حوالے سے آگاہ کیا۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ مزار کے غسل کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیںسی سی پی او لاہور بی اے ناصرنے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میںنویں محرم کی مجلس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ایس پی سٹی غضنفر علی شاہ نے سی سی پی او لاہور کو بی اے ناصر سکیورٹی انتظات کے حوالے سے بریفنگ دی۔سی سی پی او نے پولیس افسروں کو ضروری ہدایات دیں اور کہاکہ افسر اور جوان سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔