یوم عاشور عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے دہشتگردی پر نظر رکھی جائے: علامہ السید عالم

Sep 10, 2019

لاہور (پ ر) لاہور آل پاکستان ادارہ محفل حسینی کے تحت شہدائے کربلا کانفرنس خیابان امین لاہور میں علامہ السید عالم زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم عاشور عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ کوئی بھی مشکوک چیز نظر آئے تو انتظامیہ کو مطلع کیا جائے۔ عاشور کے موقع پر ملی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے حضرت امام حسینؓ کو بے شمار فضائل و کمالات سے سرفراز کیا۔ حسینیت کا پرچم بلند کر کے ہی وطن عزیز سے دہشت گردی‘ کرپشن کے ناسور سے نجات مل سکتی ہے۔ کانفرنس سے علامہ محمد حسین‘ ڈاکٹر اختر ہاشمی‘ سید وصی علی وصی‘ بریر زیدی‘ تقی جوادی‘ امیر حسین شاہ‘ فارقلیط عسکری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں