بھارتی شہرکولہا پور میںکتے کے کاٹنے سے 3 بچوں سمیت 31 افراد ہسپتال پہنچ گئے

Sep 10, 2019

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) مغربی بھارت کے شہر کولہا پور میں کتے کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 21 مرد، 7 خواتین اور 3 بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ کولہاپور میونسپل کارپوریشن کے جانوروں سے متعلق ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم روزانہ 10 آوارہ کتوں کو پکڑتی ہے، ہم کولہاپور میں کتوں کو جراثیم کش ادویات دیتے ہیں اور کتوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں