بھارتی شہری 3 برس سے کوئوں کے زیرعتاب

نئی دلی (نیٹ نیوز) بھارت میں کوے گزشتہ تین برس سے ایک شخص کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے ہاتھوں میں غلطی سے کوے کا ایک بچہ مرگیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے گاؤں سملہ کے رہائشی مزدور شِیوا کے گھر سے نکلتے ہی کوے اس پر حملہ کردیتے ہیں۔ تین سال قبل شیوا نے جال میں پھنسے کوے کے بچے کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ نیم مردہ بچہ اس کے ہاتھوں میں مرگیا اور اوپر منڈلاتے کوے یہ سمجھے کہ شیوا نے اسے مارا ہے۔ اب بچے کے رشتہ دار کوے شیوا کو پہچانتے ہوئے روز اس پر حملہ آور ہوتے ہیں لیکن اکثر مرتبہ ایک ہی کوا بار بار اسے ٹھونگیں مارتا ہے۔ جس سے بچنے کے لیے شیوا نے اب چھڑی کا انتظام کررکھا ہے۔ کوے اس گاؤں میں کسی اور عورت یا مرد کو نشانہ نہیں بناتے۔ اب حال یہ ہے کہ شیوا جیسے ہی گھر سے نکلتا ہے تو لوگ ٹھہر کر دیکھتے ہیں اس بار کونسا پرندہ اس پر حملہ آور ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...