کرکٹ آسٹریلیا میں بھی نسلی امتیاز موجود ہے : ڈین کرسٹین

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی آل رائونڈر ڈین کرسٹین نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا میں نسلی امتیاز کا برتائو کیا جاتا ہے ۔کسی کے منہ پر کچھ نہیںکہا جاتا البتہ قومی کے کرکٹ کلچر میں نسلی امتیاز کا اظہار کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا میں معمول کا نسلی امتیاز موجود ہے ۔ آسٹریلین کرکٹ میں نسلی امتیاز ایک مسئلہ ہے ۔ مذاق تو بہت حد تک کیا جاتاہے۔ ذاتی طور پر مجھے بھی جلد کی رنگت اور دیگر معاملات پر نشانہ بنایا گیا ۔ میرے خیال میں عوام سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے کیلئے آگاہی ضروری ہے ۔ بلیک لائیو میٹرز تحریک کے بعد مجھے بھی کئی پیغامات ملے ‘کچھ میں تو دل دکھانے پر معافی مانگی گئی تھی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...