واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر ملکی تنازعات سے افواج کے انخلا کے وعدے کو پورا کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکا نے عراق سے رواں ماہ مزید 2 ہزار 200 فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ملٹری سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے بغداد میں کہا کہ یہ فیصلہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے آزادانہ طریقے سے آپریشن کرنے کی قابلیت پر ہمارے اعتماد کی وجہ سے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور ہمارے اتحادی پارٹنرز سے مشاورت اور رابطے کے بعد امریکا نے ستمبر کے مہینے میں عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد 5 ہزار 200 سے کم کر کے 3 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراق سے رواں ماہ مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان
Sep 10, 2020