امارات اسرائیل معاہدہ: ٹرمپ نوبل انعام کیلئے نامزد 

تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبل امن انعام کیلئے ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسچیئن ٹائیبرنگ جیڈی نے تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال سے نوبل انعام کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے قیام کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے‘۔ سال 2020 کے نوبیل امن انعام کیلئے اب تک 318 شخصیات کو نامزد کیا جاچکا ہے، جن میں سے مشاورت کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹائیبرنگ جیڈی نے نوبیل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے امن معاہدے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’جیسا کہ امید کی جارہی ہے کہ دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی امارات کے نقش قدم پر چلیں گے، یہ معاہدہ ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے جو اس خطے میں تعاون اور خوشحالی کا باب کھولے گا‘۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...