کابل: طالبان مخالف افغان نائب صدر امر اللہ صالح بم حملے میں زخمی، 10 ہلاک

کابل (شنہوا+بی بی سی)  کابل میں سڑک کنارے کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے جبکہ افغانستان کے پہلے نائب صدر امر اللہ صالح حملے میں معمولی زخمی ہو گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں،  وہ طالبان مخالف سمجھے جاتے ہیں،نائب صدر کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں نائب صدر کے کچھ محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم حملے میں افغان نائب صدر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ، میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔نائب صدر صالح نے بھی تصدیق کی بچ گیا لیکن معمولی زخم آئے ہیں۔ترجمان طالبان نے کہا ہم حملے  میں ملوث نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...