لاہور (نیوز رپورٹر) بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 72 ویں برسی کل منائی جائے گی۔ اس موقع پر جمعہ 11 ستمبر کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور اور ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹائون لاہور میں محافل قرآن خوانی منعقد ہوںگی۔ ایوان قائداعظمؒ میں محفل قرآن خوانی کا آغاز 9 بجے صبح ہو گا جبکہ ختم و دعا 10 بجے صبح ہو گی۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں محفل قرآن خوانی کاآغاز10بجے ہو گا جبکہ ختم و دعا 11:00بجے ہو گی۔ بعدازاں گیارہ بجے صبح ایک خصوصی آن لائن نشست ہو گی جس میں کارکنان تحریک پاکستان، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بانیٔ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس آن لائن نشست کی کارروائی نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی۔