کنٹرول لائن: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، حوالدار شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کا بھاری نقصان

Sep 10, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کنٹرول لائن کے بیدوری سیکٹر میں بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتی آبادی اور پاکستان کی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ حوالدار لیاقت نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں