بھارت 100 ڈیم بنا چکا‘ ہم بیان بازی تک محدود ہیں: اکرام اﷲ خان کاکڑ

Sep 10, 2020

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 8 مغلپورہ اکرام اﷲ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید خان کاکڑ‘ شیخ محمد عمران‘ شیخ محمد سلیم‘ سمیع اﷲ خان کاکڑ‘ ظہیر اقبال چودھری‘ شیخ عمران مانی‘ میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ‘ قاضی ساجد اور محمد علی ٹیپو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر میں ہمارے حصے کے پانیوں پر 100 کے قریب ڈیم بنا چکا ہے اور پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے پر بڑی تیزی سے عمل پیرا ہے۔ ہماری حکومت صرف بیان بازی تک محدود ہے۔ عملی طور پر ابھی تک کوئی کارکردگی سامنے نہیں آ رہی جس کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

مزیدخبریں