گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ، اہم سیاسی امور پر گفتگو ، ملاقات کرنے والوں میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی یونس انصاری ، ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری ، سابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان اور مسلم جاوید شامل تھے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں کی گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس حوالے سے حاجی یونس انصاری کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی طرح پنجاب میں بھی تبدیلی کا خواب ضرور پورا ہو گا ، عوام کا معیار زندگی بڑھانے کے لئے پہلی بار عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ، جن کے مثبت نتائیج سامنے آئیں گے ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات
Sep 10, 2020