گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا زین العابدین کے اقوال اور سیرت و کردار مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں،آپ نے صبر و استقامت کے ساتھ مشکلات و صدمات کو عبور کیا.حضرت سیدنا زین العابدین نے زندانوں کو عبادت خانوں میں بدل دیاان خیالات کا اظہار انہوں نے عرس زین العابدین سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا زین العابدین نے اپنی پھوپھی حضرت سیدہ زینب کے ساتھ شام و کوفہ میں دین اسلام کو سربلند کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
حضرت سیدنا زین العابدین عبادت گذاروں کی زینت تھے،آپ واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ تھے کربلا کا خونی منظر آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوا۔25 ہجری کو اس وقت کے ظالم و جابر حکمران نے آپ کو زہر دے کر شہید کردیا۔