لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملز کو ویلفیئر چیکس ،پولیس اہلکاروں میں مالی امداد اور رجمینٹل فنڈز کے چیکس تقسیم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل گلزار کی بیوہ کو 70 لاکھ 83 ہزار، دوران سروس وفات پانے والے 8 اہلکاروں کی فیملیز ،11 اہلکاروں کو رجمینٹل فنڈز کی مد میں کثیر مالیت کے چیکس اور 18 اہلکاروں کی فیملیز میں 95 لاکھ سے زائد رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے اہلکاروں کی فیملیز میں چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔