ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم پانچ ٹی ٹونٹی میچزکیلئے رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

Sep 10, 2020

جمیکا(این این آئی)ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچوں میچز 21 سے 30 ستمبر کے درمیان ڈربی کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بی بی سی اور اسکائی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ستمبر 23کو کھیلا جائے گا، تیسرا 26 ستمبر کو کھیلا جائے گا، چوتھا 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں