شیخوپورہ:33 سالہ شخص، سرگودھا میں خاتون کی بچی سمیت خودکشی

شیخوپورہ+سرگودھا+ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران) شرقپور روڈ بائی پاس کے رہائشی 33سالہ شخص جابر ولد عبداللہ نے عدم برداشت کی بنا پر تیزاب پی لیا جس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیاجہاں پروہ جان کی بازی ہار گیا ۔سرگودھا کے قصبہ فاروقہ کے علاقہ ممتازپارک میں مطلقہ خاتون کے شوہر کے خلاف خرچہ کا دعویٰ دائر کر کے مالی حالات سے تنگ آ کر بچی سمیت زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے علاقہ ترکھانوالہ کے قصبہ فاروقہ ممتاز کالونی کی آسیہ بی بی کی شادی 8/9سال قبل سائیوال کے نوجوان اقبال سے ہوئی جس سے ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد اکثر جھگڑوں، ناچاقی پر شوہر نے طلاق دیدی تو اس نے شوہر کیخلاف بچوں کے خرچہ کا دعویٰ کر رکھا ہے جس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا کہ گزشتہ روز معاشی حالات سے دلبرداشتہ 35 سالہ آسیہ بی بی نے پہلے 7سالہ بیٹی اریبہ بی بی کو زہریلی گولیاں کھلائیں اور پھر خود بھی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے دونوں کی گھر میں موت ہو گئی جس کی اطلاع پر تھانہ ترکھانوالہ ولیس نے گھر میں جانبحق ماں بیٹی کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کر کے ورثاء کے سپرد کر دی۔ دونوں ماں، بیٹی کو ایک ساتھ نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...