مس عدیلہ خان تحریک انصاف   کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تعینات

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مس عدیلہ خان کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر ویمن ونگ نوشین حامد، جنرل سیکرٹری سیمی ازدی، نائب صدر نیلم طورو،  نیلوفر بختیار، جوائنٹ سیکرٹری فوزیہ ارشد اور سیکرٹری انفارمیشن زنیرا موجود تھیں۔ عدیلہ خان پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل میڈیا ایڈوائزز برائے پبلک ہیلتھ و سماجی ترقی کے طور پر  پہچانی جاتی ہیں۔ عدیلہ خان صحت عامہ اور انسانی حقوق کی عملبرداری میں گذشتہ اٹھارہ سال سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انسانی حقوق اور سماجی ترقی کے حوالے سے ریسرچ اور ایڈووکیسی (وکالت) کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق خصوصاً خواتین کے تحفظ، جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خاتمے، خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی اور کمزور طبقوں  کے تحفظ  اور مساوی حقوق  کے لئے گذشتہ اٹھارہ سال سے کوشاں  رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے حوالے سے ان کے کالم ملک کے مختلف اخباروں کی باقاعدگی سے زینت بنتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...