سکولوں کے گرائونڈز میںپانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کے حوالے سے تحریک التوائے کار جمع 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سکولوں کے پارکس اور گرائونڈز میں پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالرئوف کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہاگیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے سکولوں کے پارکس اور گرائونڈز میں پانی جمع ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،ہدایات کے باوجود سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم مکمل طو رپر شروع نہیںہوسکی،سکولوں کی گرائونڈ میں گھاس بھی نہیں کاٹی گئی اوربہت سے سکولوں میں کباڑ بھی ٹھکانے نہیں لگایا گیا ،سکولوں کے سربراہوں کے مطابق صفائی کا بندو بست کرنے کے لئے ان کے پاس عملہ اور نہ ہی فنڈز موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن