سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بتاتی ہے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے: صدر علوی 

Sep 10, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ صدر کو سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ سات روز میں سٹاک ایکسچینج میں تجارتی حجم ایک ارب حصص سے تجاوز کر گیا۔ صدر نے کہا کہ کارکردگی سے متعلق سٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین  مارکیٹ بن گئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بتاتی ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں