چونیاں: ڈکیتی کے 2 ملزموں نے پیشی کے بعد بلیڈ مار کر خود کو زخمی کر لیا‘ ہسپتال منتقل 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) چونیاں میں ڈکیتی کے دو ملزمان نے عدالت میں پیشی کے بعد  بلیڈ مار کر خود کو زخمی کر لیا۔ ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار اوکاڑہ کا رہائشی احسن اور الہ آباد کے رہائشی عارف علی کو جب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لیجانے کے لئے وین میں بند کیا گیا تو دونوں نے اپنے گلے بازوئوں اور جسم کے مختلف حصوں پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کر لیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے سول ہسپتال  چونیاں منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...