اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سی پیک منصوبے کے تحت 6.8ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ شروع کیا جارہاہے، پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کے ایم ایل۔ ون منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی لمبائی تقریبا 1872 کلومیٹر ہوگی اور نیا سگنلنگ سسٹم لگایا جائے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق نئے ٹریک پر کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے کے تمام موجودہ کراسنگز کو ختم کردیا جائے گا۔