اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے رکن ممالک کے وزرائے کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک تھے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزبان کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہاشنگھائی تعاون تنظیم، علاقائی روابط کے فروغ، اور ممبر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم فورم بن چکا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس،روسی صدرکی ویڈیولنک سے شرکت
Sep 10, 2020