اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ایک بار پھر وکلاء سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماوں کو عدالت جانے سے روک دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماء احتساب عدالت پہنچے جہاں انہیں انتظامیہ کی جانب سے عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیاسابق چیرمین سینٹ اور سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخآری اور سینئر وکلا کے شدید احتجاج کے بعد نیر بخآری کو نیب عدالت کے اندر جانے کی اجازت دی گئی،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کے دوران سینیئر وکلا اور پارٹی رہنماوں کو عدالت جانے سے روکنا غیر قانونی اور قابل مذمت عمل ہے نیر بخاری کا کہنا تھا کہ پیشی کے دوران رکاوٹیں کھڑے کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ تبدیلی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ان رکاوٹوں اور کیسز سے ڈرنے والی نہیں نہ ہی کیسز پارٹی قیادت کے لئے کوئی نئی بات ہے نیر بخاری نے کہا ک احتساب عدالت جانے والی تمام سڑکیں سیل کر کے خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کرنے کی مزمت کرتے ہیں نیر بخاری نے کہا ملک کو آئین اور اٹھارویں ترمیم کے جمہوری تحفے دینے والی پی پی پی کی قیادت کو عوام دوستی پر زیر عتاب رکھنے والے مت بھولیں کہ ان کے آقا آصف علی زرداری کو جھکا نہیں سکے تو ھے نیربخاری نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری ماضی کی طرح عدلیہ سے سرخرو اور مخالفین شرمندہ ہونگے ۔
آصف زرداری کی پیشی ،سینئررہنماوں کو عدالت جانے سے روک دیا گیا
Sep 10, 2020