مروہ زیادتی اورقتل کیس کی تفتیش جاری ،مشتبہ افراد کی جیوفینسگ 

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مروہ زیادتی اورقتل کیس کی تفتیش جاری ہے،پولیس حکام کے مطابق زیرحراست مشتبہ افراد کی جیوفینسگ کی جارہی ہے، جیو فینسنگ سے زیر حراست ملزمان کی مختلف مقام پرموجودگی کاپتہ چلے گا۔مشتبہ شخص نواز کچھ دیر بعد اپنا بیان تبدیل کر دیتا ہے ، زیر حراست شخص اب تک کسی بھی سوال کا مثبت جواب نہیں دے سکا۔پولیس کے مطابق تمام ثبوت زیر حراست شخص کے خلاف ہیں، ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، ملزم نے ڈی این اے رپورٹ سے پہلے اعتراف کیاتو کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق تمام مشتبہ افراد کا ڈی این اے کرالیا گیا ہے اور تحریری بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے ہیں، گرفتار تمام افراد بچی کے گھرکے اطراف رہنے والے لوگ ہیں ۔ زیر حراست افراد کرایے کے گھروں میں بغیر فیملی رہائش پذیر ہں ، سب سے زیادہ مشکوک شخص نوازکی جدید خطوط پرتفتیش کی جارہی ہے، نواز کے دو بیٹے بھی پولیس کی حراست میں ہیں، ڈی این اے رپورٹ میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن