ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کیساتھ ساتھ جنوبی پنجاب، اپنے شہر اور حلقے کے مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ندیم قریشی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور اس میں انتظامی سیکریٹریز کی تعیناتی سے علاقے کی ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور یہاں کے باسیوں کے مسائل اور مشکلات ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے حلقوں کی عوام سے قریبی اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ندیم قرشی کی ملاقات‘ جنوبی پنجاب کے مسائل پر گفتگو
Sep 10, 2020