336بو تل شراب ، خا لی بو تلیں ، سٹیکرز اور دیگر اشیا ء برآمد

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ پولیس نے شراب کی فیکٹری کا سراغ لگاکر ایک ملزم گرفتارکرلیا بڑی مقدار میں شراب، خا لی بو تلیں ، سٹکرز اور دیگر اشیا ء  قبضہ میں لے لیں اے ایس پی عثمان ٹیپو کی زیر نگرانی ایس ایچ اوانسپکٹر مرزا محمدگلفرازپر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر پنڈوڑیا ں میںچھاپہ ما ر کر منشیا ت فروش آ صف پر ویزسے 336بو تل شراب ، خا لی بو تلیں ، سٹیکرز اور دیگر اشیا ء برآمد کرلیں ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کی جاتی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن