بیول (نامہ نگار) الحاج بشیر علی چارٹرڈ سیکرٹری لندن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8برس میں ہزار فٹ لنک روڈ کنکریٹ نہ ہو سکی۔ڈھوک محبوب شہید تا پکاکھوہ مالی سال 14/15میں منظور ہوئی اور فنڈ دس لاکھ سات ہزار جاری ہوئے آج مالی سال 20/21 تک کنکریٹ نہ سکی جس کے لیے میں نے راولپنڈی انتظامیہ کو198لاہور انتظامیہ کو 171 اور تارکین وطن کی مدد کے لیے قائم ہونیوالے اداروں کو 301ٹوٹل 670خطوط لکھ چکا ہوں مگر ضلع کونسل راولپنڈی فنڈز ہونے کے باوجود کنکریت نہ کراسکی۔